ٹینس کے افق پر روشن ستارہ نویک جوکووچ

May 24, 2022

منیر احمد بھٹی

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے نہ صرف چھٹی مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا بلکہ اے ٹی پی ٹور مقابلوں میں 1001ویں فتح حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس کو شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ اے ٹی پی ٹور مقابلوں میں 1001ویں فتح حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل 34سالہ نوویک جوکووچ نے ٹاپ فور رائونڈ میں ناروے کے کیسپر رڈ کو شکست دے کر کیریئر کی 1000ویں فتح سمیٹی ۔اے ٹی پی یعنی ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (ATP) مردوں کے پیشہ ورانہ ٹینس سرکٹس ہے جو کہ اے ٹی پی ٹور، اے ٹی پی چیلنجر ٹور اور اے ٹی پی چیمپئنز ٹور کی گورننگ باڈی ہے۔اے ٹی پی سیریز میں 13 ٹورنامنٹس شامل ہیں، جن میں ایونٹس کے سنگلز چیمپئنز کے لیے 500 رینکنگ پوائنٹس دیئے گئے ہیں جو کہ سیریز کے نام سے منسوب ہے۔ ٹورنامنٹس میں سنگلز کے لیے 32 اور 48 اور ڈبلز کے لیے 16 اور 24 کے مختلف ڈراز رکھے گئے ہیں۔
34 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کیریئر کا 87 واں اے ٹی پی ٹائٹل بھی اپنے نام کیا  اٹالین اوپن  جوکوچ کا رواں سال کا پہلا ٹائٹل تھا۔ اس کامیابی کے بعد نوویک جوکووچ نے کہا،’’ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہوں اور اس جیت کا فائدہ فرنچ اوپن ٹینس میں ضرور ہوگا۔ 1001ویں اے ٹی پی ٹور فتح میرے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ‘‘۔رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں  جاری ہے جس  یقینا نوویک جوکووچ کی کوشش ہوگی کہ وہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر رافیل نڈال کے سب سے زیادہ 21گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کے ریکارڈ کو برابر کریں ۔نوویک جوکووچ اب تک 9مرتبہ آسٹریلین اوپن، 2 مرتبہ فرنچ اوپن،6 مرتبہ ومبلڈن اوپن اور 3مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس کے ٹائٹلزنام کر چکے ہیں۔ اس فتح کے بعد نوویک جوکووچ کے ماسٹرز کی تعداد 38 ہوگئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
دنیا کے نمبر ایک سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹارنویک جوکووچ  اگرچہ میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی  رائزنگ اسٹار کارلوس الکاراز سے اپ سیٹ شکست  سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔کارلوس الکاراز اور جوکووچ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔پہلا سیٹ جوکووچ نے ٹائی بریکر پر جیتا  لیکن اگلے سیٹ میں کارلوس  نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برا بر کر دیا جس کے بعد فیصلہ کن سیٹ میں بھی میں زبردست مقابلہ ہوا ، جس میں کارلوس نے ٹائی بریکر پر فتح کے ساتھ فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا۔ جوکوچ نے اگلے ایونٹ یعنی  اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے میڈرڈ اوپن کا حساب چکتا کر دیا  اور اب نظریں اگلے ٹائٹل  فرنچ اوپن پر جما لیں۔
نویک جوکووچ  کی فتوحات کے ریکارڈ بنتے جا رہے ہیں کامیابیوں کا گراف اوپر جا ر ہا ہے ۔ اپنے ملک  سربیا کا نام روشن کرنے  میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہے ہیں۔بلا شبہ انفرادی کامیابیوں کا سہرا سجانے والے یہ قومی ہیروز اپنے ملک کے وہ عظیم ستارے ہیں جو اپنے ملک پہچان بنتے ہیں ، ۔یہاں پرراقم الحروف با وثوق کہ سکتا ہے کہ نویک جوکووچ اپنے ملک کی پہچان بنے ہیں ۔ٹینس کی دنیا میںاپنی انفرادی کامراینیوں اور درجنوں فتوحات کے باعث دنیا نویک جوکوچ کے نام سے سربیا کو جانتی ہے۔
 عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ2021 جیتنے سے قبل میگا ایونٹ یو ایس اوپن ٹینس سے نااہل ہو گئے تھے ۔گزشتہ سیزن کورونا سے متاثر تھا جس دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی ویران تھے۔عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ کورونا وائرس کا شکار،عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ سمیت متعدد ٹینس کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس سے کھیل کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔سربیا سے تعق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اور ان کی بیوی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ ان کے بچے وائرس سے محفوظ رہے۔ قبل ازیں جوکووچ کے ایڈریا ٹور نمائشی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کروشیا کے بورنا کورک، بلغاریہ کے گریگور دمتریو اور سربیا کے وکٹر ٹروئکی بھی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔جوکووچ نے کہا کہ جیسے ہی ہم بلگریڈ پہنچے تو ہم نے اپنا ٹیسٹ کرایا، میرا ٹیسٹ مثبت آیا اور میری طرح جیلینا کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا البتہ ہمارے بچوں کے ٹیسٹ منفی آئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں وائرس کے ہر کیس کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے امید ہے کہ اس سے کسی کی صحت کو نقصان نہیں پہنچے گا اور ہر کوئی بہتر رہے گا، میں آئندہ 14دن آئسولیشن میں رہوں گا اور پانچ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ 
کراؤں گا۔جوکووچ کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران نمائشی ایونٹ کے انعقاد اور دیگر ملکوں سے کھلاڑیوں کو بلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بلگریڈ میں ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کے دوران اسٹینڈز بھرے رہے اور نیٹ میں کھلاڑی ایک دوسرے گلے ملتے رہے، باسکٹ بال کھیلتے رہے، ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور پریس کانفرنس بھی کی۔ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی تفریحی سرگرمیوں اور ڈانس کی ویڈیو بھی وائرل ہوتی رہیں۔اسی طرح سربین اسٹار نوواک جوکووچ کو 10ویں آسٹریلین اوپن  2022  سے کھیلے بغیر ہاتھ دھونا پڑے ۔جس کی وجہ کورونا وائرس آڑے آگیا ۔ انہیں کورونا ویکسی نشن نہ کروانے پر میلبورن ائیر پورٹ پر روک لیا گیا اور وہ کئی روز تک ائیر پورٹ پر موجود رہے ۔کورونا وائرس سے 
بچائو کی سخت حکمت عملی کے پیش نظر آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے ان کے آسٹریلوی ویزا کو منسوخ کر دیا تھا  انہوں نے قانون جنگ لڑی لیکن انہیں آسٹریلین اوپن ٹینس میں نمائندگی کی اجازت نہ مل سکی ۔
کورونا کے دوران متعدد عالمی ایونٹس منسوخ ہوئے  اس دوران بھی نوویک جوکوچ کا جذبہ قابل ستائش تھا۔ ان دنوں وہ یوایس اوپن میں دس کوالیفائیڈ ہونے بعد پہلی مرتبہ کسی ٹورنامنٹ میں شریک تھے  اور اٹالین اوپن جیت کر انہوں نے اگلے  ہی ہفتے سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن کیلئے حریفوں خطرے کی گھنٹی بجا دی اور پھر انہوں نے فرنچ اوپن 2021کا ٹائٹل نام کیا۔ انہوں نے 2016کے بعد دوسری بار فرنچ اوپن میں فتح حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ اوپن ایرا میں ڈبل کیرئیر گرینڈسلیم  جیتنے والے پہلے اسٹار  بنے۔اس دوران انہوں نے گزشتہ ماہ ویسٹرن اینڈ ساؤدرن اوپن ٹائٹل جیت کر رافیل نڈال کا سب سے زیادہ ماسٹرز ٹائٹلز حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا تھا۔اٹلی اوپن  2021میںبھی کامیابی کے بعد جوکووچ نے کہاکہ میں انتہائی خوش ہوں، یہ ہفتہ بہت اچھا اور چیلنجنگ تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کو غلطی سے خاتون ریفری کو گیند مارنے پر یو ایس اوپن سے نااہل کردیا گیا تھا۔سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر راؤنڈ میں نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں عالمی نمبر ایک اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کا مقابلہ 20ویں سیڈ پیبلو کرینو بستا سے تھا۔جوکووچ نے پہلے سیٹ میں 5-6 سے شکست کے بعد غصے میں گیند پھینکی جو لائن جج کے حلق پر جا کر لگی لیکن ویڈیو میں یہ واضح ہو رہا تھا کہ وہ گیند پھینکتے وقت کہیں اور دیکھ رہے تھے۔گیند لگنے کے بعد آفیشل زمین پر گر گئیں اور جوکووچ فوری طور پر ان سے معذرت کرنے کے لیے گئے لیکن آفیشل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر وہ کورٹ سے باہر چلی گئیں،اس کے بعد 10منٹ تک عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اور ٹورنامنٹ کے ریفری سورین فریمیل کے درمیان بات چیت ہوتی رہی جس میں جوکووچ اپنی غلطی مانتے ہوئے معافی مانگتے رہے۔بعد ازاں امپائر نے فیصلہ کیا کہ اصولی طور پر کرینو میچ جیت چکے ہیں اور اس کے بعد جوکووچ نے اپنے حریف سے ہاتھ ملایا اور امپائرز سے مصافحہ کیے بغیر ہی کورٹ سے باہر چلے گئے۔
رواں برس کے دوسرے بڑے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 126 واں ایڈیشن فرانس کے دارالحکومت پیرس  کے  رولینڈ گیروس سٹیڈیم  میں 22 مئی سے جاری ہے۔ سربیا  کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ  میگا ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔  میگا ایونٹ 5جون2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔ایونٹ کے سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی 22 لاکھ یوروکی انعامی رقم کے حقدار ٹھہریں گے ۔

مزیدخبریں