لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دینے کا بھارتی متعصب عدالت اقدام تحریک آزادی کو دبانے کی بھونڈی کوشش ہے۔عالمی اداروں کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے بھارتی فوج اور پولیس ہی اوچھی حرکتیں کر رہی تھیں۔ اب بھارتی عدالتوں نے بھی مذموم حرکتیں شروع کر دی ہیں۔ کئی برس سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالی حریت قیادت ان ہتھکنڈوں سے دباؤ میں نہیں آئیگی۔
کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہنا ہے ایسے اقدامات سے اسے روکا نہیں جا سکتا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا۔