جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز

جعفرآباد(نامہ نگار) جعفرآباد میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی‘ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر سلیم رضا جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو  پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ گزشتہ اور رواں مہینے وزیرستان میں پولیو کے چند کیسز رپورٹ ہونے کی بناپر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے 34 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیاہے۔ والدین پولیو کو سنجیدہ لیکراپنے کمسن بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ سول اسپتال سمیت پولیو ورکر بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں84 ایریا انچارج‘ 350 موبائل ٹیمیں‘ 45 ٹرائزٹ پوائنٹ اور 8 بارڈر پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن