گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر سلمان خالدپومی بٹ نے کہا ہے کہ قوم میں بغاوت پھیلانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی،ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں ملکی خود مختاری کے لئے میاں شہباز شریف کے ایک اشارے پر جان قربان کرنے کو تیار ہیں پاکستان کی معاشی ترقی کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھانے اور آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھنے والے اب کبھی اسلام آباد نہیں آسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمسلم لیگی رہنما عارف مغل کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب رانا خرم شہزاد،سابق چیئرمین عمران خان،ملک ضیا اللہ،شہزاد لالو مہر،مبشر مغل،مازین مہر،شیخ تنویر،اعجاز علی، ذوالفقار بھٹوبھی موجود تھے۔
نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں:سلمان خالدپومی بٹ
May 24, 2022