شرقپور شریف (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار پی پی 139 چوہدری سمیع اللہ بوکا نے اپنے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 139 میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوں کسی کی ذات پات کے متعلق نہ بولا جائیگا میرا پیغام محبت ہے جہاں تک کوئی لینا چاہیے میں مسلم لیگی ہوں مجھے امید ہے کہ ٹکٹ 139 کا میرا ہے میں فوجی ہوں خدمت کرنے کا عادی ہوں منافقت سے بالکل نفرت ہے مخلوق خدا کے کام آناعبادت سمجھتا ہوں میرے نزدیک ہر انسان میرا اچھا دوست ہے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ملنے کے بعد گھر گھر جاؤں گا ایم این اے رانا تنویر حسین اور ایم پی اے کا ووٹ مانگوں گاہر صورت سیاست کروں گا اس موقع پر رانا رضوان علی خان ‘ رانا عاطف علی ‘ چوہدری فیصل کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔