شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )ن لیگ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کے اعزاز میں پی پی 139 کے امیدوار چوہدری شہباز احمد چھینہ نے ظہرانہ دیا اس موقع پر پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ، ملک شہزاد احمد ڈوگر، حاجی یعقوب شیخ ، سید علی عباس شاہ ، رفاقت علی ، چوہدری حسین ، چوہدری کامران ورک ، چوہدری سرفراز احمد ، چوہدری امجد علی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ اگر عمران خان نے قانو ن ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو حکومت اسکا آہنی ہاتھ سے مقابلہ کریگی ، پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے مگر اسکی آڑ میں کسی کو ریاست کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، عمران خان کے لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا وہ خود ساڑھے تین سال ملک و قوم کیلئے کوئی کام نہ کر سکے اور اب جمہوری حکومت کو بھی کام کرنے نہیں دے رہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بدزبانی ناقابل برداشت ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔