اسلام آباد (نامہ نگار) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 271میگاواٹ ہو گیا ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20ہزار 229میگاواٹ رہی ہے۔ پاور ڈویژن نے بتایا کہ 23مئی کو ملک میں بجلی کی کل طلب 25ہزار 500میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی پیداوار 20ہزار 229میگاواٹ رہی ہے۔ پانی سے5 ہزار940 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس1 ہزار 190 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار858 میگاواٹ ہے۔ اس کے علاوہ ونڈ پاور پلانٹس 689 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار120 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس156 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جبکہ جوہری ایندھن 2ہزار276 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شارٹ فال کے باعث ملک میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔