لیگی قیادت نے ہمیشہ ملک دشمن قوتوں کو سپورٹ کیا : یاسر اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما چودھری یاسر اقبال گوپے را نے کہاکہ نواز لیگ کی قیادت نے ہمیشہ خارجہ محاذ پر پاکستان دشمن قوتوں کو سپورٹ کیا ہے حکومت لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس سے تحریک انصاف کے کارکنان کو مرعوب نہیںکیا جاسکتا حکمران جماعت نے مریم نواز کے متعلق عمران خان کے بیان کو جس طرح غلط رنگ دیکر عمران خان کی کردارکشی شروع کی ہے وہ بھی قابل مذمت ہے پی پی 139 سے چودھری اقبال گوپے را کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کریگا جس کیلئے اسلام آباد میںکیمپ لگادیئے گئے ہیں اور جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا اس وقت تک وہاں پر ہی رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن