موبی لنک مائیکروفنانس بنک: پاکرا کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے والا واحد ادارہ

May 24, 2022

 لاہور(بزنس رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) کی جانب سے اپریل میں جاری حالیہ کریڈٹ اسسمنٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بنک، موبی لنک مائیکروفنانس بنک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے ایک بار پھر پاکرا سے 'پوزیٹو آؤٹ لک' کی کریڈٹ ریٹنگ حاصل کرکے اپنا اعزاز برقرار رکھا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والا ملک میں واحد مائیکروفنانس ادارہ ہے۔ علاوہ ازیں، ایم ایم بی ایل مجموعی بنکنگ انڈسٹری بشمول مائیکروفنانس اور کمرشل میں 'پوزیٹو آؤٹ لک' کا اعزاز پانے والے دو بنکوں میں بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عظام نے کہا کہ’’پاکستان میں ایم ایم بی ایل کیلئے یہ فخر کی بات ہے جس نے عالمی وبا کرونا کے دوران درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود لگاتار دو سال پاکرا سے 'پوزیٹو آؤٹ لک 'کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہم اپنے صارفین اور سٹیک ہولڈرز کے مسلسل اعتماد پر تہہ دل سے مشکور ہیں جس کی بدولت ایک مستحکم قوت کے طور پر ہم پائیدار کاروباری ترقی کی جانب بڑھنے کے قابل ہوئے۔ ایم ایم بی ایل کے چیف فنانس و ڈیجیٹل آفیسر، سردار محمد ابوبکر نے کہا ’’یہ ایم ایم بی ایل کیلئے فخر کا مقام ہے کیونکہ مثبت کاروباری حالات کے ساتھ یہ انڈسٹری میں اہم اعزاز رکھنے والا واحد مائیکروفنانس ادارہ ہے۔

مزیدخبریں