ا سلام آباد (این این آئی)وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ چین پاکستان کے زراعت اور لائیو سٹاک دلچسپی رہا ہے، زرعی شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے عالمی سپلائی چین میں پاکستان کے حصے میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس پورٹل بنایا جائے گا جس سے مزید بہتری آئیگی۔چین ایشیا پاک سرمایہ کاری گروپ اور چین کے اوپٹما گروپ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری بی او آئی شریک ہوئے ، معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ چوہدری سالک حسین نے کہاکہ چین پاکستان کے زراعت اور لائیو سٹاک دلچسپی رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فوڈ پراسیسنگ پاکستان میں ترجیحی شعبہ ہے، زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے عالمی سپلائی چین میں پاکستان کے حصے میں اضافہ ہوگا۔ چوہدری سالک نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس پورٹل بنایا جائے گا جس سے مزید بہتری آئیگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دونوں کمپنیوں کو کامیابی سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پر مبارکباد دیتا ہوں۔
پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبہ میں تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق
May 24, 2022