سمندری (نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار) سمندری میں موسلادار بارش کے ساتھ ژالہ باری سے سمندری کی سڑکیں سفید ہو گئیں۔ بارش اور ژالہ باری سے مو سم خوشگوار ہو گیا۔ اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، صحرائے چولستان، فورٹ عباس میں موسم خوشگوار ہوگیا۔ چولستان اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور خشک سالی کے بعد بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے۔ بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ فورٹ عباس کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔