واشنگٹن ڈی سی(نیٹ نیوز) امریکہ کی ایک یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلباء نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا جب کہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجوایشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تھے جو سٹیج پر کامیاب طلباء سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارک باد دے رہے تھے۔ اسناد لینے والوں میں فلسطینی طلباء بھی شامل تھی جنہوں نے اپنے ملک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ تقریباً 6 فلسطینی طلباء اپنا قومی پرچم ساتھ لائے تھے اور اسے ڈگری لیتے ہوئے لہرایا۔