عوام عمران کی کال پرتمام رکاوٹیں توڑ کر کل اسلام آباد پہنچیں گے:بلال اعجاز

May 24, 2022

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) گوجرانوالہ  حلقہ این اے 84 کے غیور عوام تمام تر رکاوٹیں توڑ کر چئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونے کیلئے کل اسلام آباد  پہنچیں گے پوری قوم حقیقی آزادی  کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اورامپورٹڈ حکومت  سے یک زبان ہوکر نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری بلال اعجاز سابق ایم این اے صوبائی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب، عمیر پرویز ورک امیدوار برائے صوبائی اسمبلی،صائم شہزاد گجر تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف اور میاں محمد جاوید چوہدری سابق سٹی ناظم نوشہرہ ورکاں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعے مسلط امپورٹڈ  حکومت  بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا ہیمحب وطن  عوام  اور پی ٹی آئی  کارکن ہر اول دستہ کا کردار ادا کرینگے اور پورے ملک کے لئے مثال بنیں گے۔

مزیدخبریں