شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدر نے اپنی اقامت گاہ پر 25 مئی کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں چوہدری ماجد منظور کاہلوں،احسان خان، فضل حسین ورک، رائے ثاقب اشرف، میاں بلال ریاض، رانا بلال محمود، ڈاکٹر شہزاد احمد، ملک تجمل حسین کھوکھر، ایاز خان، ملک آصف، نوید اقبال سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے میاں افضال حیدر نے کہا کہ لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں عمران خان کی 25مئی کی کال پر لاکھوں پاکستانی شرکت کریں گے گا اور سڑکوں پر پی ٹی آئی کارکنان کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے گا نوجوان ملکی مستقبل ہیں اور عمران خان کو اپنا حقیقی لیڈر مانتے ہیں پی ٹی آئی کارکن حکومت کے کسی اقدام سے خائف ہونے والے نہیں گرفتاریاں نظر بندیاں اور دیگر حکومتی انتقامی ہتھکنڈے ہمارا راستہ روک نہیں سکتے۔