جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سینئر رہنما عبدالمجید شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی باتیں کرنیوالے عمران خان کی سوچ ریاست مدینہ والی ہے نہ انہیں اسلامی اقدار و احیاء کا فروغ عزیز ہے اپنے دور اقتدار میں بطور وزیر اعظم پاکستان انہوں نے ایک کام ایسا نہیں کیا جسے ملک میں فروغ تعلیمات اسلام کا ذریعہ قرار دیا جاسکے سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لیڈر قوموں کو مشکلات اور بحرانوں کا شکار نہیں کرتے عمران خان نے ساڑھے تین سال تک قوم کو یرغمال بنائے رکھا۔
سیاسی مفادات کے حصول کی خاطر مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے:عبدالمجید شاکر
May 24, 2022