کوٹ رادہاکشن (نمائندہ خصوصی) مصطفائی معاشرے کے حقیقی قیام کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مخلوق خدا کی بھرپور خدمت کر سکیں، ان خیالات کا اظہار مصطفائی تحریک ضلع قصور کے زیراہتمام ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس وعید ملن پارٹی کی تقریب سے مصطفائی تحریک پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ خالد آفتاب نے خطاب کرتے کیا، اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر امتیاز سجاد نے کی۔ خواجہ خالد آفتاب نے مزید کہا مصطفائی تحریک والمصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ،تقریب سے سید ارشد حسین ، مشتاق احمد قادری ، عرفان نواز ڈوگر، چوہدری رفاقت حسین نے بھی خطاب کیا۔