تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے:عطا الرحمن صافی

May 24, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر عطا الرحمن خان صافی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے۔25مئی کے احتجاجی اذادی مارچ میں شامل ہونے کا اعلان۔آزادی مارچ کامقصد آذادانہ خارجہ پالیسی، خود مختار ریاست قائم کرنا ہے،موجودہ حکومت عوام پر حق حکمرانی کھو چکی ہو۔غیرملکی غلامی،  معاشی بدحالی ،مہنگائی غیر یقینی سیاسی صورت حال کا حل فوری منصفانہ  انتخابات ہیں۔سنی تحریک عوامی مارچ میں بھر پور ساتھ دے گی۔مسلم لیگ ن کے پاس اب انتخابات کے سوا  کوئی حل نہیں ہے۔ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔بعض سیاسی جماعتوں کا طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ملک کا وزیر داخلہ احتجاج رکوانی کے لے دھمکیوں پراتر آے ہیں ۔نام نہاد سیاسی حکومتی جماعتیں ملک میں انارگی پھیلارہی ہیں۔ملک سیاسی اکھاڑا بن چکا،سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ملک سیاسی تصادم کا قطعی متحمل نہیں ہو سکتا۔سیاسی جماعتیں لڑائی جھگڑوں کی بجائے سیاسی جدوجہد کریں،نوجوان طبقہ سیاسی بلوغت پارہا ہے۔

مزیدخبریں