گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایم ایس ایف گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈی سی او آفس کے باہر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بارے میں انکے ریمارکس کی شدید مذمت اور احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پنجاب ایم ایس ایف چوہدری عقیل اسماعیل گجر، مزمل بوسال، چودھری بصیرت علی چشتی ڈویژنل آرگنائزر ایم ایس ایف نے کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ واپس لیں اور محترمہ مریم نواز سے جلسے میں فوری طور پرمعافی مانگیں وہ اقتدار سے الگ ہونے کے بعد اپنی لائن اور لینتھ کھو بیٹھے ہیں اور شدید بدحواسی کا شکار ہیں انہوں نے معافی نہ مانگی تو احتجاج کا دائرہ وسیع بھی کیا جاسکتا ہے۔