پنجاب حکومت بجٹ میںتنخواہیں 15 فی صدبڑھائے ورنہ احتجاج ہوگا: اسحاق کھوکھر

May 24, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے اگر بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ نہ کیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ یہاں شاہین لوکل گورنمنٹ ورکرز اینڈ سٹاف فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین اسحاق کھوکھر کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ وفاق کے ملازمین کی تنخواہوں میں گذشتہ کئی ماہ سے اضافہ کیا جا چکا ہے لیکن پنجاب کے ملازمین اس اضافے سے بدستور محروم چلے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہمیں ہمار ا حق نہ دیا گیا تو ہم پنجاب بھر کی میونسپل کمیٹیوں میں مکمل ھڑتال کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا کام بھی چھوڑ دیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین سمیت تمام صوبائی محکموںکے ملازمین کی تنخواہوںمیں وفاق کے اعلان کے مطابق بجٹ سے قبل پندرہ فیصد اضافہ کا اعلان کرے۔

مزیدخبریں