کامونکی(نمائندہ خصوصی)وطن عزیز کے سیاسی،معاشی اور ملکی بحرانوں کا خاتمہ خلفاء راشدین کے دور حکومت کے فیصلوں پر عمل کر نے میں ہی مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر پیر احسن القادری البغدادی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ خارجی یا اندرونی دونوں محاذوں پر کامیابی نبی اکرم ؐ کے فرامین کو اپنانے سے ہی ملے گی۔ دین اور وطن عزیز کے دشمنوں کیخلاف جراَت مند اور ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے مگر ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کی امداد بھی تعلیمات اسلام کا حصہ ہیں دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو مسلم امہ کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ امت کے تحفظ کیلئے مسلم ممالک کی قیادت کو متحد ہونا ہوگا، پاکستان کے عوام جذبہ جہاد اورجذبہ عشق مصطفی ؐ سے سرشار ہیں اور دین مبین کی اقدار واحیاء و امت مسلمہ کے تحفظ کی خاطر مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔