لاہور (نامہ نگار، نیوز رپورٹر) لاہور پولیس نے گزشتہ رات گئے شہر میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ شروع کردیا اور ان کی گرفتاریوں کیلئے ان کے گھروں اور دیگر جگہوں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، ملک وقار سمیت متعدد پی ٹی آئی کے گھروں اور ڈیروں پر چھاپے مارے مگر پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن کی گرفتاری کی رپورٹ فی الحال سامنے نہیں آئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے 25 مئی کی کال دینے سے قبل اپنے رہنمائوں اور کارکنوں کو اپنے گھروں سے کسی دوسری جگہ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی تھی جس کے پیش نظر کارکن اور رہنما پہلے سے ہی کہیں اور چلے گئے تھے۔
لاہور میں پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون، حماد اظہر اسلم اقبال سمیت متعدد رہنمائوں کے گھر چھاپے
May 24, 2022