امن کیلئے اقدامات کا جا ئزہ ، بجٹ میں عام آدمی پر بوجھ نہیں ڈالیں گے: حمزہ شہباز شریف


لاہور (نیوز رپورٹر ) وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ کو انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ شاد باغ سے اغوا طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیچہ وطنی میں دوہرے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزموں کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے۔ حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میںنئے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نیحکام کو ہدایت کی کہ نئے بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے پر فوکس کیا جائے۔ کم وسیلہ طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نیا بجٹ حقیقی معنوں میں غریب پرور ہونا چاہیے۔ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالاجائے گا۔ آوٹ آف باکس اقدامات کرکے عام آدمی کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات تجویز کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب کے لئے فنڈز بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے۔ سرطان میں مبتلا مریض اور ان کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور کہا آپ کا یہ اقدام عام آدمی مہنگائی سے نجات دلانے میں معاون ثابت  ہوگا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ پورے صوبے میں 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپے مقرر کی ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی پرتقریباً سالانہ 200 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے منکی پوکس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں محکمہ صحت کو چوکس رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنائے اورمنکی پوکس کے مرض سے بچاؤ کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر فی الفور اختیار کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...