لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی این سی 151گلزار منصورہ میںمیاں صہیب شریف نے عید ملن و ترازو کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری ، میاں مقصود احمد،امیر جماعت اسلامی لاہور میاںذکراللہ مجاہد، علاقہ غربی کے امیر عبدالعزیز عابد، چوہدری عبدالقیوم گجر اور میاںصہیب شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو درپیش مسائل اور موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ پرکشش نعروں اور جھوٹے وعدو ں کے سوا نہ موجودہ سیاست دانوں کے پاس کچھ ہے نا سابق کے پاس کچھ تھا۔ ان حکمرانوں کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں، یہ صرف مفادات کے اسیر ہیں۔ قوم جماعت اسلامی کو موقع دے۔جماعت اسلامی کے قائدین امانت دار بھی اور با صلاحیت بھی اور جذبہ خدمت سے سرشار بھی۔قائدین کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں کی سیاست ہے۔ ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ بلوچستان کے جنگلات میں آگ لگی ہے مگر حکمران بے خبر ہیں۔