اسلام آباد(وقائع نگار)سینٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی جائزحکومت نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ قائداعظم نے اس ملک کوآزاد بنایا تھا، چند لوگوں نے غلام بنا دیا، کراچی سے خیبرتک لوگوں نے موجودہ حکومت کومسترد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ چند لوگوں نے سازش میں سہولت کاری کا کردارادا کیا، ڈاکوؤں نے پاکستان اورعوام پرڈاکا ڈالا ہے، 30 ، 30 سال عوام کولوٹ کر بھی ان کے پیٹ نہیں بھرے۔شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ملکی مفاد پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، کہا گیا عمران خان کی حکومت کوختم کریں ورنہ معاف نہیں کرینگے، ملک پرامپورٹڈ ٹولہ مسلط ہے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ایک رات واردات اور دوسری رات عوام سڑکوں پرنکلی، اس وقت ملک میں کوئی جائزحکومت نہیں، جن کے پیسے باہر ہوں وہ ملکی مفاد میں فیصلے کیسے کرسکتے ہیں؟قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اسوقت ملک میں کوئی قانونی حکومت نہیں ہے،آپ نے خود مداخلت قبول کی،امریکا سے سائفر آتا ہے جس میں پاکستانی عوام کو دھمکی دی جاتی ہے انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سال کا پہلا دن ہے پہلے ہمیشہ اپوزیشن کو مائیک دیا جاتا ہے،اس وقت جب ایوان میں بیٹھے ہیں کوئی منتخب حکومت موجود نہیں،امپورٹڈ حکومت ہے اس حکومت کو عوام کا سمندر بہا کر لے جائے گا