ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں  موسم شدیدگرم، خشک ر ہے گا


اسلام اباد(خبرنگار) محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کاامکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر،اسلام آباد اورشمال مشرقی پنجاب میں صبح کے اوقات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ڑا لہ باری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی بارش (ملی میٹر)پنجاب سیالکوٹ (ائیرپورٹ10،سٹی07)، اوکا ڑہ 10، گجرات 04، مری02،نارووال، حافظ آباد،سرگودھا01،گلگت بلتستان: بگروٹ06، بابوسر04 ، استور، گلگت03،کشمیر: راولاکوٹ03، خیبر پختو نخوا: دروش 06، بالاکوٹ،میر کھا نی،02اورکالام میں 01ملی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ریکارڈکییگئیزیادہ سیزیادہ درجہ حرارت:موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیر ا?باد 48، لاڑکانہ ،پڈعیدن اورجیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن