پاکستانیوں کو ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا: شیری رحمان


 اسلام اباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پانی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام دیتے ہوئے عوام سے پانی کے محتاط استعمال کی اپیل کی ہے شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگاوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کوشش کریں کام کرنے کی جگہ پرفیکٹریوں کھیتوں اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں ہمارے دریاؤں بیراجوں اور کینالوں میں پانی کی شدید قلت ہیدریائے سندھ خشک سالی کا شکار ہیپانے ہے تو حیات ہے پانی ہے تو سب کچھ ہیاقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید ترین قلت ہوگی ہمارہ پانی کا فی کس استعمال دنیا میں سب سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے والے چار ممالک میں ہوتا ہیہمیں بہت ہی ذمہ داری اور نظم و ضبط سے پانی کا استعمال کرنا ہوگاپانی ہمارہ ایک قومی ذخیرہ ہے، اسے بچانا ہمارہ قومی فریضہ ہیہم پانی کو احتیات سے استعمال کر کے پاکستان کی حیات، زراعت معیشت اور اپنی زندگی کو بچا سکے گے۔آئیے مل کر پانی کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور اپنے ذخائر کو بچائیں۔

ای پیپر دی نیشن