وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ سے برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات۔برٹش ہائی کمشنر نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی،ملاقات میں سیاسی اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، برطانیہ میں پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ برسوں سے مضبوط تعلقات ہیں، ، کرسچن ٹرنرنے کہا کہ پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کو 75 سال مکمل ہو چکے ہیں جو مستقبل میں مذید مضبوط ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن