لاہور(نامہ نگار)پولیس نے لاہور میں پانچ روزہ قومی مہم کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔شہر کی 169 یونین کونسلز میںچھ ہزار تین سو ساٹھ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر 12 سوسے زائد پولیس افسران وجوان تعینات کئے گئے ہیں۔جن میں سٹی ڈویژن کی37،سول لائنز17،ماڈل ٹاؤن 33،صدر 23،اقبال ٹاؤن کی 19جبکہ کینٹ ڈویژن کی40 یونین کونسلز میں پولیو ورکرز کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ تھانوں کی 498 موٹر سائیکلز،83 گاڑیاں بھی پولیو مہم والے علاقوں میں موثر پٹرولنگ کر رہی ہیں۔کسی ناگہانی صورتحال سے باخبر ہونے اور فوری ردعمل کے لئے تمام پولیس ڈویژنل آفسز میں’’پولیو ایمرجنسی ڈیسک‘‘ بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 23 سے27 مئی تک جاری رہے گی ۔