لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے فرائض میں عدم توجہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری پر 40 وارڈنز کی دو، دو سال سروس ضبطگی کی سزادی ہے جبکہ سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ آفیسرز آصف اور حسنین کو تبدیل کردیا ہے۔سی ٹی او لاہور منتظرمہدی نے پرائیویٹ گاڑی پر لوئر مال، شیراکوٹ، وحدت روڈ، نیاز بیگ سمیت متعدد سیکٹرز کا خفیہ دورہ کیا ۔ انہوں نے اس دوران فرائض میں عدم توجہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری پر 40 وارڈنز کی دو، دو سال سروس ضبطگی کی سزاء دی ہے جبکہ سی ٹی او لاہور نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ آفیسرز آصف اور حسنین کو تبدیل کردیاہے۔ مانیٹرنگ آفیسرز آصف اور حسنین کو ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر وارڈنز کی بروقت اطلاع نہ دینے پر تبدیل کیا گیا ہے۔سی ٹی او نے ناقص سپرویژن پر متعدد سرکل افسران سے اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری اور فرائض میں عدم توجہی کسی صورت برداشت نہیں، ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر ہونے پر متعلقہ سیکٹر انچارج کو بھی سزا دی جائے گی۔