حکومتی تاخیر سے یاسین ملک کی زندگی  خطرے میں آسکتی ہے،اسلم غوری

May 24, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کی مشاورتی کمیٹی کے صدر، کل پاکستان خضری برادرز تنظیم کی سپریم کونسل کے رکن و معروف دانشور محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی جان بچانے کے لئے وقت تھوڑا ہے حکومت پاکستان کی تاخیر یاسین ملک کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتی ہے اس لئے حکومت کو یاسین ملک کے لئے تمام انسانی حقوق و انصاف کے عالمی فورم  میں فوری طور پر آواز اٹھانا چاہئے وہ مقامی ہوٹل میں مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ایم کیو ایس سی کے جوائنٹ سیکریٹری محمد سلیم چندریگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سلیم چندریگر نے کہا کہ بھارت کی متعصب عدالت پر بلکل بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے، کشمیری رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے ہر ایک شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض فوج اور بھارتی متعصب عدالتیں کشمیریوں کے بنیادی و انسانی حقوق کو گزشتہ سات دہائیوں سے مسلسل روند رہی ہے، اس کی لیڈر شپ کو بھی ختم کرنے کے درپے لگی ہوئی ہے اجلاس میں بابا جمیل، راشد ایوب، ذوالقرنین، نوید ستار و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں