ابرارالحق کا بغیر اجازت گانا استعمال کرنے پر بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گلوکار ابرارالحق نے بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فلم جگ جگ جیو کل ریلیز کی جائے گی اور اس فلم میں ابرارالحق کا گانا’’نچ پنجابن‘‘ استعمال کیا گیا ہے۔ ابرارالحق نے کہا کہ میں نے اپنا گانا نچ پنجابن کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا، عدالت جا کر ہرجانہ وصول کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن