عدالت نے بلدیاتی الیکشن  درخواست غیر موثرہونے پرنمٹادی

کراچی(نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق پاسبان پاکستان کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے،درخواست کا مقصد پورا ہوگیا۔ متحدہ کی جانب سے حلقہ بندیوں کی تشکیل پراعتراضات کے معاملے میں عبداالرحمان ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ پورے سال میں کمیٹی کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن ہی عدالت میں پیش کیا جاسکا ہے۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ ان حلقہ بندیوں پر منصفانہ الیکشن نہیں ہوسکتے۔ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق جو بھی اعتراضات ہیں اس کی سماعت دوسرا بنچ کرے گا۔ عدالت نے بیرسٹررضا ربانی سمیت حلقہ بندیوں سے متعلق تمام درخواستیں متعلقہ بنچ کو بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے ایک وکیل کی شرٹ کے بٹن کھلے ہونے پراظہارِ برہمی کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ٹائی کے بغیر گریبان کھول کرعدالت آنا اچھاعمل نہیں۔ اگر یہ رو یہ برقراررکھنا ہے تو ہم عدالتیں بند کرکے تالا لگا دیتے ہیں۔ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے جونیئر وکیل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عدالتی ماحول کا خیال رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...