روہڑی (نامہ نگار)تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہاہے کہ اگر سندھ میں بلدیاتی انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو بہت بڑی گڑ بڑ ہوجائے گی آراوز سرکاری نوکر رہیں زرداری کے نوکر نہ بنیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مبین جتوئی کی رہائش گاہ ملٹری روڈ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل گڑبڑ شروع ہوگئی ہے بلدیاتی الیکشن کی تاریخ آنے کے ساتھ ہی آئی جی سندھ کو تبدیل کیا گیا ہے پولنگ ہونے سے قبل ہی سندھ حکومت گھبرا چکی ہے اور اوچھے ہتھ کنڈوں پر اتر آئی ہے ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں سب ٹھیک ہونے جارہا تھا معاشی بہتری آرہی تھی۔