میٹھے مشروبات زہر قاتل ،  روک تھام ضروری ہے،  ڈاکٹر آصف محمود جاہ  

May 24, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام قبل از بجٹ ''میٹھے مشروبات صحت اور معیشت پرنقصانات''کے موضوع پراہم نیشنل ڈائیلاگ کااہتمام کیاگیاپناہ کے صدرمیجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی صدارت میں ہونے وا؛لے ڈائیلاگ میںجنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن ، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ،ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب ثروت حبیب، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کے کنسلٹنٹ منور حسین، ڈائریکٹر نیوٹریشن وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزڈاکٹربصیر اچکزئی ، نیشنل کوآرڈی نیٹر نیوٹریشن اینڈ این ایف اے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسزڈاکٹر خواجہ مسعود احمد، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور ٹیکس پالیسی، صحت اور میڈیا کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہاکہ میٹھے مشروبات زہر قاتل ہیں،جن کی روک تھام ضروری ہے ،پناہ کے مقصدمیں ہم ان کے ساتھ ہیں،طب نبوی ؐکواپنائیں ،سادہ زندگی اپنائیں،میٹھے مشروبات کی جگہ پانی پیں،صاف اورمیٹھاپانی صحت کیلئے بہترین ہے ،بلوچستان میں آج بھی لوگ گدلہ پانی پیتے ہیں،ہم نے تھرپارکرمیں 1200 کنوئیں لگائے ہیں،پناہ بھی خیرکاکام کررہی ہے ،پناہ کی وجہ سے لوگوں میں شعور آرہاہے ،ہم مکمل طورپرمیٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھانے پراتفاق کرتے ہیں،اس سے متعلق تجاویز ہم نے ایف بی آر کوبھجوادی ہیں۔
وفاقی محتسب پناہ کے ساتھ ہے ،مل کرساتھ چلیں گے قبل ازیں پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے کہا کہ میٹھے مشروبات ملک کی صحت اور معیشت کے لئے بڑا خطرہ ہیں ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ شکر والے مشروبات پر ٹیکس بڑھانے سے حکومت کو دوہرا فائدہ ہو سکتا ہے اس سے بیماریوںکے اخراجات میں کمی آئے گی اور آمدنی پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی جو پٹرولیم لیوی کا متبادل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں