نوجوان نسل یوم تکبیر روائتی جوش و جذبے سے منائے گی، ڈاکٹر مفتی انتخاب 

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ممتاز عالم دین ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری صدر پی ایم ایل این مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب اور ڈاکٹرپیرظہیرعباس قادری صدر مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ کیپیٹل و راولپنڈی نے کہا کہ قوم  24 واں یوم تکبیر جوش و احتشام سے مناکر  پاکستان کو ایٹمی قوت کے ساتھ معاشی قوت بنانے کا عہد بھی پورا کرے گی ۔ وفد سے گفتگو میں رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پر امریکہ اور اُس کے اتحادی ملکوں کا دباؤ تھا جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے سے روکنا تھا مگر قائد پاکستان میاں نواز شریف نے پانچ ارب امریکی ڈالروں  کی پیشکش مسترد کرکے قوم کی حقیقی ترجمانی کی۔ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری  نے کہا کہ میاں نواز شریف نے برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے دباؤ کا سامنا کیامگر پاکستا ن کے دفاع کو ناقابل ِ تسخیر بنانے کیلئے بڑھنے والے قدم روکے نہیں، آج جو خود جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گاکاجو راگ الاپا جارہا ہے اس کی ابتداء بھی میاں نواز شریف ایٹمی دھماکوں کے ساتھ ہی کردی تھی ، ڈاکٹرپیرظہیرعباس قادری نے کہا کہ یوم ِ تکبیر کو صرف منانے کی حدتک ہی محدود نہ رکھا جائے تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں ِ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پارٹی مفادات کو پس پشت ڈال کر قوم اور ملک کے مفاد کو مقدم  جانیں مل بیٹھ کر معاشی حالت کو سدھانے کیلئے منصوبہ بندی کریں تاکہ معاشی طور پر ملک اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا دیرینہ خوا ب شرمندہ تعبیر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ  خود جھکوں گا نہ قوم کو جھکنے دوں گا کا فلسفہ نیا نہیں بہت پرانا ہے جس کا سہرا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے ۔ انشااللہ نوجوان نسل یوم تکبیر روائتی جوش و جذبے سے منائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن