زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلنے دینگے،  عنبرین ساجد 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب عنبرین ساجد نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئی بھٹہ نہیں چلنے دینگے، عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق پولی تھین بیگ کی خرید فروخت بند کی جائے یہ ہدایت انہوں نے محکمہ تحفظ ماحولیات راولپنڈی ڈویژن کے دفتر میں دورے کے بعد اجلاس میں دی، ا س موقع پر ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات محمد رفیق نے بتایا کہ ابتک  قانون کی خلاف ورزیاں کرنے پر  169 نوٹس جاری کئے  گئے، اور 1 لاکھ 70 ہزار جرمانہ وصول کیا ہے، ڈی جی عنبرین ساجد نے محکمہ تحفظ ماحول لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا۔ لیبارٹری کے ائیر پولیشن سیکشن اور واٹر سیمپل کا بھی جائزہ لیا اور کارکردگی کو بھی سراہا، لیبارٹری مکمل معائنہ کر کے رپورٹ مرتب کرے، بعدازاں کے ایس پی عسکری سیمنٹ کی فیکٹریوں کا دورہ کیا، اور انکو ہدایت کی کہ نون سون کے سیزن میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور انکی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن