راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی شہر میں6 دن سے بجلی بند ہونے کی وجہ سے غریب اسٹامپ فروش ،فوٹو کاپی والوں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے راجہ بازار راولپنڈی کا مین کاروباری بازار تحصیل آفس جہاں سے گورنمنٹ کے ریونیو میں اضافہ کروڑوں روپے کی رقم ٹیکسوں کی بابت جمع ہوتی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری ساخت ڈاؤن ہو رہی ہے اورریونیو حلقہ متاثر ہو رہا ہے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو گئی ہے واپڈا کے متعلقہ حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہارسابق صدر تحصیل آفس شیخ افضل ، صاحبزادہ مشتاق احمد اعوان،جاوید بھٹی، عاصم غوری، جمشید بھٹی، نعمان عرف نومی نے بجلی کی بندش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ بجلی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے اعلیٰ حکام نوٹس لیکر داد رسی کریں۔
راولپنڈی شہر میں بجلی کی بندش سے اسٹامپ فروش ،فوٹو کاپی والوں کو مشکلات کا سامنا
May 24, 2022