اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) نیشنل پریس کلب کے سینئر رکن اور کالم نگار کامران خان اور مرحوم نعمان خان کی والدہ ماجدہ ، سماجی شخصیت محمد فرقان خان کی بیوہ مختصر علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئیں۔ انہیں اسی شام ایچ الیون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں سماجی‘ عوامی‘ کاروباری وصحافتی حلقوں کی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ نشست آج بروز منگل بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ ہاؤس نمبر1372 سٹریٹ 14 بلاک سی ون سیکٹرB-17 اسلام آباد میں ہوگی۔ قرآن خوانی‘ ذکر اذکار کے بعد نماز مغرب سے قبل اجتماعی دعا کی جائے گی۔
کامران خان کی والدہ ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک
May 24, 2022