ملتان(خصوصی رپورٹر) چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالو جی میں پرائیویٹ مر یضو ں کے لئے بنایا گیا لیب کولیکشن سنٹر(مک لیب) ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے تین سال قبل ابدالی روڈ کی جانب سڑک پر پرائیویٹ مریضوں کے لئے لیب کولیکشن سنٹر بنایا گیا تاکہ نجی ہسپتالوں،نجی کلینکس و انسٹی ٹیوٹ کے پرائیویٹ مریضوں کو خون و پیشاب کے نمونے دینے کے لئے ہسپتال کے اندر ہی نہ آنا پڑے۔وہ رش اور پارکنگ جیسے مسائل سے بھی بچ جائیںجبکہ ہسپتال کو پرائیویٹ ٹسٹوں کی مد میں حاصل ہونے والی فیسوں کی مد میں ریوینیو(آمدنی)ملے مگر یہ منصوبہ خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ انتظامیہ کے مطابق پرائیویٹ لیب کولیکشن سنٹر کامیابی سے چل رہا ہے اور پرائیویٹ مریضوں کی بڑی تعداد رجوع کرتی ہے۔