گگو منڈی(نامہ نگار)بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ امریکہ اور چین نے ان کی سفارتی مہارت کو ثابت کر دیا ہے اُن کے دوروں سے پاکستان کے امریکہ اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی بحران میں بلاول بھٹو ایک منجھے ہوئے سیاسی لیڈر کے طور پر سامنے آ ئے ہیں، انہوں نے حالیہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ملک میں سیاسی افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔