پاکستان، چین دوستی کے 71سال مکمل ہونے پرپنجاب آرٹس کونسل میں  تصویری نمائش

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں پاکستان اور چین کی دوستی کے 71سال مکمل ہونے پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں سات دہائیوں پے محیط سفارتی تعلقات اور سربراہان مملکت کے دوروں پرمشتمل تصاویر رکھی گئیں ہیں۔تصویری نمائش کا افتتاح صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے کیا جن کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر اور فیٹیف کے معاملے پر بھی چین نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔ چین اقتصادی راہداری میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی پاک چین دوستی کی بلندی کی علامت ہے۔ سی پیک صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔سی پیک سے معاشی سرگرمیاں تیزاور ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن