ملتان‘ خانیوال میں 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی مہم 

May 24, 2022


ملتان‘ خانیوال( نمائندہ نوائے وقت‘ نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا جوکہ 23 مئی تا 27مئی تک جاری رہے گی۔ اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں7443 ٹیمیں25 لاکھ 26 ہزار 88 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔جبکہ خانیوال میں 5 لاکھ 81 ہزار زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ڈویژن میں ابتک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ڈی سی خانیوال شاہد فرید نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔ 

مزیدخبریں