وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، انتظامیہ نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی 


مری (نوائے وقت رپورٹ) مری کے گلیات روڈ پر خیرہ گلی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، بعدازیں ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں ایک کوسٹر کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا۔ 8 افراد کی نعشیں بھی نکالی گئیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مری کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں ڈرائیور ریس لگا رہے تھے اور تیز رفتاری کے باعث دونوں بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن