یوم تکبیرپاکستان کی بقاءو سلامتی کادن ہے ،28 مئی پاکستان کے دفاع اورسلامتی کے عزم کے ساتھ ملک بھرمیں” یوم تکبیر“ جوش وخروش سے منایاگیا،یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے ۔28 مئی 1998کوسابق وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے تمام دبا¶ کومسترد کرکے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مستحکم بنایا جس سے پاکستان نے مسلم دنیاکی پہلی اورباقی دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کااعزا زحاصل کیا۔ 28 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، اس دن بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پرکامیاب ایٹمی دھماکوں کے تجربات کرکے مملکت پاکستان دنیاکا پہلااسلامی ایٹمی پاور ملک بن گیا۔یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب بھارتی دھماکوں کے جواب میںپاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کی تاریخ بنا دی، تاہم اسی وقت عالمی دبا¶ کے باوجود قومی مفاد کو مد نظررکھتے ہوئے اس وقت کے سابق وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے ایٹمی دھماکوں کرنے کا فیصلہ کیا،یہ نہیںبلکہ 1998میں غوری میزائل سے ایک نئے سفر کا آغازبھی کیا گیا۔ تاہم وطن عزیز میںغزنوی ، ابدالی،شاہین ودیگر کی ایک وسیع رینج بھی موجود ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بہترین کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم، قابل اعتماد فورس ، ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانے بنانے کے حامل میزائل سسٹم اور ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کے عالمی معیار کے حوالے سے پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے۔پانچ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان نے صہیونی طاقتوں کو پیغام دیا کہ ایک نئی طاقت معروض وجود میں آگئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے یہاں کے سائنسدانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوںنے وطن عزیز کو ایک ایٹمی قوت بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔یہی وجہ ہے کہ بھار ت سمیت کو ئی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اصل میں تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ بھارت نے مسلم اکثریتی والے علاقے جموں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق راہیں مسدود کرکے پیدا کیا تھاحالانکہ کشمیری عوام اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔مگر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت کی جانب سے مسلسل رخنے ڈالے جاتے رہے ہیں، بھارت اس وقت ایٹمی دھماکے کرکے بتانا چاہتا تھا کہ وہ ایٹمی طاقت ہے ۔تاہم پاکستان نے انہیں جواب دیتے ہوئے 28مئی 1998 ءکو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا اوراسی طرح وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میںمل گئے۔ یوم تکبیر کو پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل حاصل ہے کیونکہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔ دھماکوں کے بعد عالمی پابندیوں کے باوجود مضبوط دفاعی نظام کے حصول اور اس کے سفر میں پاکستان ہمیشہ آگے بڑھتا رہا ۔ عالمی دبا¶ کے باوجود بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب دے کرپاکستان کے ملکی دفاع کومحفوظ بنا دیاگیا ۔ہماری سیاسی وعسکری کا قیادت کا عزم ہے کہ ایٹمی پروگرام دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے کے لئے وجود میں آیا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت کے طور پر ہے۔ سیاسی قیادت کی یکسوئی، غیر متزلزل قومی عزم اور پاک فوج وسیکورٹی اداروں کی بے مثال قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ پاکستان کو جو بھی نقصان پہنچانے والے عناصر ہیں انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ دنیا کا کوئی بھی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں نہیں کر سکتا۔پرامن اور خوشحال پاکستان کے حصول کے لئے جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج پرعزم ہے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے مزموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔
اسلامی مملکت پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکا م ہوئی ہیں، پاکستان ترقی وخوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔فلاحی ریاست بننے اورمشکلات سے نبردآزما ہوتے ہوئے ترقی وخوشحالی کاسفرجاری ہے، وزیراعظم محمدشہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح وبہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات اورچین سے پاکستان کے سیاسی تعلقات کو سٹرٹیجک اکنامک تعلقات میں تبدیل کیا گیا ہے، اس سے یہاں کی ترقی اور خطے کے مستقبل پر مثبت اثرات مرتب پڑیں گے اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی سماجی ترقی کا ذریعہ ہو گا، چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی کوئی حدود نہیں۔ پاکستان کی خوشحالی اور اس کے دفاع کوناقابل تسخیر بنانے کا سہر شریف فیملی کے سرجاتا ہے ۔ 1998 ءمیں بھی ان کی قیادت نے ایٹمی طاقت کے حصول کااعلان کرکے پوری دنیا میں پاکستان کوایک نا قابل تسخیر قوت کے طورپرمتعارف کرایا۔اس وقت سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے بروقت اورجرات مندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان اقوام عالم کی ساتویں اورامت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرا ۔یوم تکبیر کا دن ملکی دفاع کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، اسی دن کی مناسبت سے ایٹمی پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے قومی یکجہتی کااظہارکیاگیا اورپوری قوم قومی سلامتی پریک جان یک قلب ہوئی۔ یوم تکبیر ملکی استحکام ،دفاع اور وقارکاآئینہ دار ہے،28 مئی یوم تکبیر کادن وطن عزیز کے دفاع، سا لمیت اوربقاءکاضامن ہے ، یہ دن سلامتی اورقومی وقار کی علامت کے طورپر ملکی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
٭٭٭٭٭