ماسکو (اشتیاق ہمدانی+ نمائندہ خصوصی) روس کے صدارتی معاون ولادیمیر میڈنسکی نے کہا کہ مغرب یوکرائن کو مالی اور سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ باندھنے کی کوشش کر رہا ہے اور یوکرائن کی آنے والی نسلوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے بیلاروس کے ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ مغرب یوکرائن کو غلام بنانے کے لیے، اسے مالی اور سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ باندھنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بدقسمتی کے ساتھ یوکرائن کو ایک کالونی میں تبدیل کر دے گا۔ میڈنسکی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کسی افریقی ملک کو تکلیف پہنچانا نہیں ہے لیکن ایسی قوموں کا مقدر ہمیشہ زوال پذیر ہوتا ہے جو برطانویوں اور امریکیوں سے اس طرح کی مدد لیتی ہیں۔ لہذا اس لئے انہیں اس طرح کی مدد لینے کے بارے میں دو بار سوچنا چاہئے۔
منکی پاکسامریکہ‘ برطانیہ سے امداد لینے والے ملکوں کا مقدر غلامی ہے: روس
May 24, 2022