ارباب اختیار ملک کیساتھ چوہے بلی کا کھیل بند کریں: جمشید دستی


شاہ جمال (نامہ نگار)ارباب اختیار ملک کیساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلنے کی بجائے رحم کریں وسیب کے سیاستدان اورمنتخب نمائندگان   ذاتی مفادات کی خاطر وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔شاہجمال میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چئیر مین عوامی راج پارٹی سابق ایم این اے جمشید احمد دستی نے اپنے خطاب میں روائتی اندازمیں اسٹیبلشمنٹ اور دیگر سٹک ہولڈرز کیخلاف مغلظات کا سہارا لیتے ہوئے خوب آڑے ہاتھوں لیا ماضی میں عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے بھی غلیظ زبان استعمال کرنے والے جمشید دستی نے آمدہ الیکشن میں اپنی شکست فاش دیکھ کر ہر حال میں ایم این بننے کے لئے عمران خان کی خوب تعریف کی جبکہ جوش خطابت میں فوج عدلیہ اور مد مقابل مقامی سیاستدانوں کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چئیر مین عوامی راج عبدالرشید شیخ نے کہا کہ وہ الیکشن جیت کر عوام کو اپرپنجاب کے برابر تعلیمی طبی اور روزگار کی سہولتیں دینے کی کوشش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن