سکولز میں ایک لاکھ پانچ ہزار آسامیاں خالی‘ بھرتی کا معاملہ کھٹائی میں 

May 24, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)حکومت بدلتے ہی سکولوں میں ہزاروں اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا،سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ بھرتی کیے جانا تھے۔ ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور،،ڈی جی خان کے سکولوں میں اساتذہ کی کل 2990 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تاحال موجودہ حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث سکولوں میں پڑھائی کا نظام بری طرح متاثر ہے،سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فوری بھرتی کی اشد ضرورت ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق حکومت سے منظوری ملتے ہی بھرتیوں کیلئے اشتہار دے دیا جائے گا۔

مزیدخبریں