ابوظبی کے ریستوران میں گیس سلنڈرکا دھماکا،دوافراد ہلاک

دھماکے سے متعدد دکانوں اور قریبی چھ عمارتوں کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس 

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں ایک ریستوران میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس امارتی پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 64 معمولی زخمی ہیں اور 56 کو معتدل چوٹیں آئی ہیں۔انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے سے متعدد دکانوں اور قریبی چھ عمارتوں کے بیرونی حصے کو بھی نقصان پہنچا ۔پولیس کاکہنا تھاکہ شہری دفاع نے حفظِ ماتقدم کے طورپر ریستوران سے متصل واقع چار رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا۔حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کوعارضی طور پر ٹھہرانے کی پیش کش کی جائے گی اور ان عمارتوں کومکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن