چینی صدر پاکستان کیوں نہ آسکے۔حمزہ شہباز شریف نے وجہ بتادی

May 24, 2022 | 16:09

 وزیراعلیٰ پنجاب  حمزہ شہباز شریف نے لانگ مارچ کپر کہا ہے  عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں، جمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا، عمران خان ڈرپوک آدمی ہے۔ انتقام کی آگ میں عمران خان بہت دورچلےگئے، عمران خان نیوٹلرز کہہ کر کس کوسنارہےہیں؟کہا  عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،ماضی میں 52ارب کے منصوبوں کا افتتاح ہونا تھا، عمران خان کی وجہ سےچینی صدرنہ آسکے۔پاکستان بنانا ری پبلک نہیں کہ الیکشن تمہاری مرضی کا ہوِ، عمران خان نےبھوک و افلاس کےعلاوہ عوام کو کیا تحفہ دیا ہے،جس کےسینے میں دل نہیں اسے انسان کہنے پر شرم آتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف بولے جاں بحق کانسٹیبل کے 5بچے ہیں،میں نے بچے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ہیں،گزشتہ روزجوفیصلہ کیا وہ ایک پاکستانی کی سوچ تھی،بطور شہری قوم سے پوچھتا ہوں کہ یہ کون سی سیاست ہے؟خونی مارچ ہوگایہ کیا پیغام دے رہے ہیں، عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کاقتل کرنےچلے تھے،کہتاتھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔

مزیدخبریں