عمران خان نے سوچ سمجھ کر25مئی کی تاریخ دی ہے:پرویز الہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے  شہباز شریف اور اس کے بیٹے نے انتہا کردی ہے۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز جتنا مرضی زور لگا لیں آزادی مارچ کو نہیں روک سکتے، راستوں کی بندش عوامی جذبات کو نہیں روک سکتی، کارکن ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں بولے رات کے وقت ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، آئی جی پنجاب کیا سمجھتے ہیں ان کا حساب نہیں ہوگا، سرکاری ملازمین نوٹ کر لیں،سارے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں۔ کہا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ ہی تسلیم نہیں کرتے، شہباز شریف کا بیٹا بھی جانتا ہے کہ اس کی حکومت نہیں ہے، 30 مئی سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز شریف اور راناثنااللہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے مجرم ہیں، عدالتوں میں ان کے خلاف کیسز ہیں اور ان کے فیصلے بھی آجائیں گے۔مزید کہا عمران خان نے سوچ سمجھ کر25مئی کی تاریخ دی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں وہ جو کہہ رہے ہیں وہ ٹھیک ہے۔

ای پیپر دی نیشن